مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے جنوب مشرقی علاقوں میں فضائی حملے میں 31 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام نے کہا کہ فضائی حملے بدھ کو رات گئے صوبہ غزنی میں کیے گئے۔ افغان وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ حملوں میں دہشت گردوں کی بیس کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ القاعدہ کا سہولت کار قاری آصف، 9 خودکش بمباروں سمیت 31 دہشت گردوں کو یہاں سے کئی گاڑیوں کے ذریعے منتقل کر رہا تھا جس دوران فضائی حملہ ہوا۔ وزارت دفاع کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق مشرق وسطیٰ کے دہشت گرد گروپ سے تھا۔ تاہم غزنی کے گورنر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں میں طالبان سے منسلک حقانی نیٹ ورک کے جنگجو بھی موجود تھے۔ افغان وزارت دفاع نے واضح نہیں کیا کہ یہ فضائی حملہ کس نے کیا۔ غزنی کے گورنر کے ترجمان نے کہا کہ فضائی حملے امریکی فوج نے کیے، تاہم ابتدائی طور پر اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
افغانستان کے جنوب مشرقی علاقوں میں فضائی حملے میں 31 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1888858
آپ کا تبصرہ